عامر ڈوگر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا

عامر ڈوگر

معروف پی ٹی آئی رہنما کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت


اسلام آباد: عامر ڈوگر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر

ہم نیوز کے مطابق عامر ڈوگر کی تقرری کا نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن قواعد و ضوابط کے مطابق کابینہ ڈویژن نے جاری کیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ عامر ڈوگر کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔ عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ بھی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے لوگ مودی کے یار ہیں، عامر ڈوگر

علامہ طاہر اشرفی کو بھی اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا گیا تھا۔ ممتاز عالم دین کی تقرری بھی اعزازی طور پر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں