اب ڈرون سے ہو گی اسلام آباد کی نگرانی

اب ڈرون سے ہو گی اسلام آباد کی نگرانی

اسلام آباد: ‏پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی بھی شہر میں ڈرونز کے ذریعے ایئر پٹرولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید سافٹ ویئر متعارف کرا دیا

ہم نیوز کے مطابق ‏وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ڈرون کے ذریعے ایئر پٹرولنگ شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسلام آباد پولیس کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی وقار الدین سید کے مطابق ڈرون کے استعمال کو پولیس ایئر پٹرولنگ یونٹ کا نام دیا گیا ہے۔

جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب مشکل، پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی

ڈی آئی جی آپریشنز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈون کی مدد سے ٹریلز پر گم ہو جانے والے افراد کو تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر لیبر یونین کے احتجاج کی مکمل مانیٹرنگ پہلی بارائیر پڑولنگ یونٹ نے کی ہے۔

پنجاب پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی سمت ایک قدم: الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایئر پٹرولنگ یونٹ کی جانب سے کی جانے والی نگرانی کا جائزہ لیا اور کارکردگی سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے کے علاوہ ہدایات بھی دیں۔


متعلقہ خبریں