نیب نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی

حکومت نے بڑے وعدے کیے، لارے لگائے، سب کا سب فراڈ اور جھوٹ نکلا: راجہ پرویز اشرف

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے گلف اور رشما رینٹل پاور پراجیکٹ میں سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے کہ ان کے موکل نے کسی قسم کا کک بیکس کمیشن نہیں لیا۔ اس ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

مشترکہ اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی کیا وجہ ہے؟ راجہ پرویز اشرف

جس پر نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید نے درخواست بریت کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

شریک ملزمان کے وکلا نے بھی عدالت سے معاملے پر جرح کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک وقت مانگ لیا۔

بعد ازاں وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں