ٹک ٹاک پر پابندی کیوں عائد کی گئی، شہباز گل نے بتا دیا

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی حمایت نہیں کرتے، ترجمان حکومتِ پنجاب | ہم نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پورٹل کے ذریعے والدین کی ٹک ٹاک سے متعلق ان گنت شکایات موصول ہوئیں کہ اس ایپ پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کمپنی کو شکایت کے ازالے کیلئے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے جس کی تیاری اور نفاذ تک وقتی پابندی لاگو رہے گی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

ترجمان کے مطابق غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر سےعائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فحاشی کے خلاف مہم کے نام پر پاکستان کے لوگوں کو اپنے اظہار کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس مایوس کن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے گا اور  پاکستان کے لوگوں کو پڑھنے، دیکھنے،ب ولنے اور اظہار رائے  پر پابندیوں کو نرم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں