اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کے خلاف دفاعی حکمت عملی اپنانے کے بجائے جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اپوزیشن کی چوری بچانے کیلئے کوئی سڑکوں پر نہیں آئے گا، وزیراعظم
ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فرنٹ فٹ پر جارحانہ اسٹروکس کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کا دباؤ قبول کرنے کے بجائے ریاست مخالف بیانیے کو عوامی قوت کے بھرپور اظہار سے غیر مؤثر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
میاں صاحب! ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبینگے والا پیغام نہ دیں، اسد عمر
ہم نیوز کے مطابق اسی سلسلے میں پی ٹی آئی اتوار کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں تنظیمی کنونشن کے ذریعے اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق شمالی پنجاب ریجن کے ہزاروں نو منتخب عہدیداران کسی بھی بند جگہ کے بجائے لیاقت باغ جیسے کھلے میدان میں اپنے مناصب کا حلف اٹھائیں گے۔
خود کو نیلسن منڈیلا سمجھنے والا عدالتوں سے مفرور اور اشتہاری ہے، علی نواز اعوان
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی تنظیمی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں سے جماعتی آئین سے وفاداری کا حلف لیں گے۔