عوام کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کیلئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں، امیر مقام

ن لیگ کے امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز پیش کردی

فائل فوٹوق


دیر بالا: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک پر چوروں اور لٹیروں کا قبضہ ہیں۔ عوام ان کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں ۔

دیر بالا میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نثار خان وردگ کے رہآئش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوریت لانے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاریخ کا ناکام ترین دور ثابت ہوا جس میں دوسالوں کے دوران عوام خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان اور اس کے معاشی ٹیم نے ملک کا ستیہ ناز کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کیوجہ سے لوگ دووقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے جھوٹے اور فراڈ ثابت ہورہے ہیں اوور سیز پاکستانیوں اور نوجوانو ں سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر دھو کہ دیا گیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے امیر مقام کو طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آچکا ہے جس کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد تنکوں کے سہارے پر قائم حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج بائس کروڑ عوام کا فوج ہے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہیں مگر بد قسمتی سے عمران خان اداروں کو متنازع  بنانے پر تلے ہوئے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند عمل ہے جو کہ جعلی حکومت سے نجات کا زریعہ بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چینی چور، آٹا چور، دوائی چور اور پیٹرول چور حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے اور بہت جلد خیبر سے کراچی تک عوام کا سمندر اس کرپٹ مافیا کو چلتا کر نے کے لئے سڑکوں پر ہوں گی جس کا آغاز ہم نے آج دیر بالا کے اس کامیان کنونشن سے شروع کیا۔


متعلقہ خبریں