بہاالدین زکریاکا عرس: شاہ محمود پر بھائی کو مزار میں داخل ہونے سے روکنے کا الزام



ملتان: حضرت بہاالدین زکریا کے عرس کے مو قع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بڑے بھائی مرید حسین قریشی نے الزام لگایا ہے کہ وزیرخارجہ کے حکم پر ان کو دربار میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے مرید حسین قریشی نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہمیں دربار پر آنے کے لئے کلیئرنس نہیں دی۔ شاہ محمود کے کہنے پر مجھےعرس میں شرکت سے روکا گیا۔

مرید قریشی نے الزام لگایا کہ شاہ محمود نے بہا الدین کے عرس کو سیاسی اجتماع بنادیا ہے۔ میں نے شاہ محمود سے کئی بار ہاتھ جوڑ کر درخواست کی عرس کے موقع پر سیاست نہ کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مریدحسین قریشی کے بڑے بھائی ہیں۔ مرید حسین نے ہم نیوز کو بتایا کہ پچھلی بار بھی دروازے پر روک لیا گیا اور منت سماجت کے بعد جانے دیا گیا۔
مریدحسین نے کہا اس بار جب ہم نے عرس کے موقع پر مزار کے احاطے میں جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی کی جانب سے سوالات کیے گئے کہ آپ کی ولدیت کیا ہے؟ اندر کیوں جانا ہے؟ اندر جانے کی وجہ ہے؟

وزیرداخلہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ سوالات نامناسب تھے۔ مجھے اور میرے بیٹوں کو مزار پر حاضری کیلئے نہیں جانے دیا گیا۔


متعلقہ خبریں