قومی ادارے ایک پیج پر اور ملکی اتحاد کی ضمانت ہیں، وزیراعظم

حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی گئی۔

بعد ازاں وزیراعظم سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال،حکومتی اموراور نئی قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں گزشتہ روز ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر بھی گفتگو ہوئی۔

اے پی سی، اپوزیشن کا وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کا مطالبہ

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی۔


متعلقہ خبریں