اے پی سی میں حکومت مخالف الائنس بھی بن سکتا ہے، ذرائع پیپلز پارٹی

اے پی سی میں حکومت مخالف الائنس بھی بن سکتا ہے، ذرائع پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آج کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں نیا الائنس بھی بن سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرز پر الائنس بنانے کی تجویز بھی تیار کر لی ہے جسے اے پی سی میں پیش کیا جائے گا۔

سابقہ حکومتوں کے خلاف اے آر ڈی اور ایم آر ڈی جیسےالائنس بنتے رہے ہیں اور آج کی اے پی سی میں بھی اسی طرح کا ایک الائنس بن سکتا ہے۔ اس الائنس کو نیا نام  دیا جائے گا جس میں دیگر جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ الائنس وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک پر تجاویز تیار کرے گا اور الائنس موجودہ حکومت سے نجات دلانے کے لیے مختلف تجاویز بھی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

پیپلز پارٹی یہ تجاویز اے پی سی میں دیگر جماعتوں کے سامنے رکھے گی اور اگر اتفاق ہوا تو ایک نیا مؤثر الائنس بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں