پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر

فائل فوٹو


اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ طلب کردہ اجلاس کل شام ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق اہم امور پر غور و خوص کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے طلب کردہ قومی سلامتی کے ہنگامی اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں