اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاپان کے نومنتخب وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ ہم یوشی ہیڈے کے ساتھ پاک جاپان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھے گا۔
Congratulations to Excellency Yoshihide Suga on his election as the new Prime Minister of Japan. I look forward to working with him for further strengthening Pakistan-Japan friendship and our increasing cooperation @sugawitter
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 17, 2020
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تناظر میں قانون سازی ضروری تھی، پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں موجودہ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی وجہ سے گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ بلیک لسٹ میں جو ملک چلا جاتا ہے تو بہت مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ بلیک لسٹ ہونے سے معیشت تباہ ہوجاتی ہے۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی کی آڑ میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: حکومت نے سینیٹ سے مسترد ہونے والے اہم بل منظور کروالیے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف بل کو کرپشن بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ملکوں کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کرپٹ لوگ منی لانڈرنگ کے ذریعے اپنا پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔ منی لانڈرنگ سےغریب ملک مزیدغریب اور امیر ملک مزید امیر ہوتے ہیں۔ اگر وہی پیسہ غریب ملک میں ہو تو ہیومن ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے۔