گوجرانوالہ: سوتیلے باپ نے بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا



گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی پاسبان کالونی میں سوتیلے باپ نے بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس کے سوتیلے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ میرا سوتیلا والد میرے ساتھ مختلف ادوار میں زیادتی کرتا رہا ہے اور 9 ستمبرکو بھی اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

امام مسجد کی 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات بھی سوتیلے باپ نے زیادتی کی کوشش کی تو میں بھاگ کر گلی میں آ گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کی والدہ کی یہ چوتھی شادی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں