کورونا وائرس: دنیا میں9 لاکھ13 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 988 افراد ہلاک اور دو کروڑ 83 لاکھ 33 ہزار 862 متاثر ہوئے۔

دنیا میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز70 لاکھ 72 ہزار 724 ہیں اور دو کروڑ 3 لاکھ 47 ہزار 150 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 96 ہزار 331 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں 45 لاکھ 62 ہزار 414 افراد متاثر اور76 ہزار 304 ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 29 ہزار575 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 263 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 275 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار265 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 69 ہزار649 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں