فواد چودھری کا خواتین کیلیے 3 ویلر کاریں متعارف کرانے کا اعلان



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی۔

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی اہمیت  ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری

قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننےکی صلاحیت سےمحروم ہیں۔ ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

فواد چودہدری نے کہا کہ خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی معذورافرادکےلیےبہت سےنئے راستےتلاش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 20 برقی کاریں رواں سال درآمد کریں گے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنےسے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن زبان کو بولنےکی طاقت دی۔ ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں۔ یہ ایسےافراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں