اسلام آباد: پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ ریلیز کر دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی گئی۔ جو بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکیو فلم سرخرو بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔
#PN released a special docufilm #SURKHRO on #PakNavyDay. Docufilm is based on a successful Ops by PN to prevent Indian submarine from entering Pakistani waters during post Pulwama standoff. #SURKHRO is a tribute to the brave sons of the soil.
YouTube link: https://t.co/KcIT5OPo07 pic.twitter.com/iy5ta7o4Fo— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 8, 2020
واضح رہے کہ پاک بحریہ نے 4 مارچ 2019 کو بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔
خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ کا پرومو تین روز قبل جاری کر دیا گیا تھا۔
جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔