اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس اب 14 ستمبر کی شام ساڑھے چار بجے منعقد ہو گا جب کہ
سینیٹ کا اجلاس 15 ستمبر کی صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس سلسلے میں اپنے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان سے ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی ہے۔
ایف اے ٹی ایف: اپوزیشن نے بدلے میں این آر او مانگ لیا، فیصل جاوید
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مشاورت کے دوران ملک میں سیلاب کی صورتحال اور اراکین پارلیمنٹ کی اس حوالے سے مصروفیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والی بات چیت میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد اراکین اسمبلی سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے کہا کہ فیٹف سمیت ضروری قانون سازی کو جلد پارلیمنٹ لے جائیں۔
اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قانون میں ترامیم چاہتی ہے، شاہ محمود
وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ فیٹف قانون سازی قومی ضرورت ہے اسے پورا کیا جائے۔
