لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سربراہ کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔
سربراہ کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم مستعفی
ہم نیوز کے مطابق پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اقبال قاسم کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اقبال قاسم کی بطور کھلاڑی اور ایڈمنسٹریٹر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پیش کیے جانے والے استعفے کو منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
وسیم اکرم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی ایک مشاورتی باڈی ہے۔ کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ سے متعلق امور پر مشورہ دیتی ہے۔
