اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’اسکول کھولو تحریک‘ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق کار ریلی کی صورت میں آئے ہوئے شرکا اسکولوں کو کھولنے کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔ شرکا کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں کو کھولا جائے۔
ڈی چوک میں کیے جانے والے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر سات تاریخ کو حکومت کی جانب سے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان نہ کیا گیا تو دھرنا دیا جائے گا۔