وزیراعظم کی زیر صدرات اجلاس: اسلام آباد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سیاحت تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرانسپورٹ سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے اسلام آباد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو پانی سپلائی کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ صحت اور تعلیم کی سہولیات میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈینگی کا خدشہ، اسپتالوں سے رپورٹ طلب

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ زیر التوا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے سے متعلقہ معاملات اور ان کے حل پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد کے دیہی علاقو ں میں ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

 


متعلقہ خبریں