کیون اوبرائن نے چھکا لگا کر اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا


ڈبلن: آئرلینڈ کے کرکٹر کیون اوبرائن نے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران چھکا لگا کر اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا۔

لائنسٹر لائٹننگ اور نارتھ ویسٹ واریئرز کے درمیان میچ میں کیون او برائن نے صرف 37 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کی اننگز میں آٹھ چھکے بھی شامل تھے۔


انہوں نے ایک شاٹ اتنی زور سے لگائی کہ گیند کار پارکنگ میں کھڑی ان گاڑی کو ہی جا لگی جس سے اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

بعد ازاں اپنی ٹوئٹ میں آئرش کرکٹر نے کہا کہ اگلی مرتبہ میں گاڑی دور پارک کروں گا۔

 


متعلقہ خبریں