وزیراعظم نے حکومت سندھ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی

حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت سندھ کی ہر ممکن مدد  کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بارش کی تباہ کاری سے عوام کو ریلیف میں مدد کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ ریلیف کے لیے حکومت سندھ جو مدد مانگے گی وہ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں