دنیا میں کورونا سے 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد اموات

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 30 ہزار 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیابھر میں کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ68 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 60 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار663 ہے۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں24 گھنٹوں میں مزید 1090 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت کورونا سےمتاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور وہاں 33 لاکھ 14 ہزار 953 افراد متاثر ہیں۔ بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 60 ہزار652 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 70 ہزار865 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 683 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار502 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 62 ہزار 76 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 68 لاکھ72 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 29 ہزار860 ہے۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں