ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالیں گے، حماد اظہر

ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالیں گے، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ گٹھ جوڑ اور بڑے بڑے کارٹلز کے گرد گھیرا بھی تنگ کرتے رہیں گے۔

شہباز شریف اور ساتھ بیٹھے لوگوں کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج جوصورتحال ہے اس کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیےہم نے مشکل فیصلے کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر سخت فیصلے نہ کرتے تو ملک تباہی کی طرف چلا جاتا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماداظہرنے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران دس ارب ڈالرز کا قرض واپس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں پاکستان گرے لسٹ میں چلا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 35 سال کے دوران انہوں نے چینی کے شعبے میں تحقیقات نہیں کرائیں جب کہ ہم نے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی کی تحقیقات کرائی ہیں۔

ایک ارب سے زائد روزانہ کی بنیاد پرگردشی قرضے بڑھ رہے ہیں، شاہد خاقان

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں ملکی برآمدات میں زیرو اضافہ ہوا تاھ جب کہ جولائی میں چھ فیصد برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات اور برآمدات کے شعبوں میں پیکیج کامیاب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت کو سنبھال کریہاں تک لائے ہیں۔

حکومتی کارکردگی بیان کرتے ہوئے وفاقی وزیرحماد اظہرنے کہا کہ زرمبادلہ ذخائرمیں چار سے پانچ ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے گندم درآمد کررہے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کہہ دیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

سینیٹ: حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی حماد اظہرنے کہا کہ مسابقتی کمیشن کے قانونی مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اٹارنی جنرل سے بات ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں