توقع ہے جلد ہی حکومت سے نجات حاصل کر لیں گے، قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکومت سے نجات حاصل کر لیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی حالت میں بہتری آئی ہے جب کہ حکومت سمجھ رہی ہے کورونا کی طرح عوام کی حالت میں بہتری آئی ہے جوغلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس چیز پر نوٹس لیتے ہیں وہ چیز مارکیٹ سےغائب ہوجاتی ہے یا مہنگی ہو جاتی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم نے 5 ہزار ارب روپے کا قرضہ ادا کیا، حکومت یہ نہیں بتاتی کہ اتنےعرصے میں کتنا قرضہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا ٹیکس 2018 میں ن لیگ کی حکومت نے اکٹھا کیا، موجودہ حکومت وہ نہیں کر سکی۔


متعلقہ خبریں