پاکستان: کم ریٹ پر طویل مدتی بانڈز کا اجرا

پاکستان: کم ریٹ پر طویل مدتی بانڈز کا اجرا

اسلام آباد: حکومت نے کم ریٹ پر طویل مدتی بانڈز جاری کردیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق 140 ارب کے بجائے 38 ارب روپے کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔

پاور سیکٹر نے سکوک بانڈز کے ذریعے 200 ارب روپے جمع کرلیے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کے حکام نے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مقامی بانڈزکی مدت تین سے 20 سال ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 16.1 ارب روپے کے تین سالہ بانڈز پر 8.19  فیصد سود دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 12 ارب کے 15 سالہ بانڈ پرسود کی شرح 9.91 فیصد ہوگی۔ 10 ارب کے 20 سالہ بانڈ پر 10.42 فیصد سود دیا جائے گا۔

حکومت کو ایک ماہ میں 152 ارب روپے کے پرائز بانڈز واپس مل گئے،سی ڈی این ایس

ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ ماضی میں بینکوں کو زیادہ فائدہ پہنچایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد پہلی بار 15 سال کا بانڈ جاری کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ 2017 کے بعد 20 سال کی مدت کا بانڈ  جاری کیا گیا ہے اور حکومت ہرماہ 140 ارب کے مقامی بانڈز جاری کرے گی۔

ملکی تاریخی میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجراء

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے قرضوں کے حصول کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق
ساڑھے پانچ کروڑ کے دس سالہ بانڈ پر 8.94 فیصدشرح سود ہوگی۔


متعلقہ خبریں