اپوزیشن ملک میں افراتفری اور ناامیدی پھیلا رہی ہے، شبلی فراز



اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک میں افراتفری اور ناامیدی پھیلا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی مافیا اور ان کی نمائندگی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ امید کرتے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہے، معیشت ترقی کی راہ پر چل پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی خبریں اپوزیشن کیلئے بری خبریں ہیں، ہم بہت سی مشکلات سے نکل آئے ہیں، آنے والا دور خوشحالی کا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشکل وقت میں جو صبر کیا گیا ہے اس کا پھل بہت جلد قوم کو ملے گا۔

اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے دو سالوں کے دوران وزارت مواصلات کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا ہےکہ  این ایچ اے کا ریونیوترپن ارب سے بڑھ کر ایک سو تین ارب روپے پر چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کفایت شعاری مہم میں پچھتہرکروڑروپے کی بچت اور  آڈٹ کےذریعے بارہ ارب چھپن کروڑ روپے کی ریکوری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرہ شورکوٹ ، سوات، حویلیاں تھاکوٹ موٹروے مکمل ہو چکی ہے، رواں سال ہمارے آٹھ  منصوبوں پر کام شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں