’مریم نواز حکومت نہیں اپنے چچا شہباز شریف کیخلاف تحریک چلا رہی ہیں‘

چندماہ بعد تمام ادائیگیاں موبائل فون سے ہوں گی،فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سیاست پارٹی قیادت پر قبضہ کرنے کی ہے، وہ حکومت نہیں اپنے چچا شہباز شریف کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پارٹی قیادت سےہٹیں گے تو ہی مریم سیاست کریں گی، شہبازشریف کی بھی سیاست مریم نواز کیمپ کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی ترجیح ہے کہ ن لیگ کی قیادت پر اپنا قبضہ مستحکم کریں، جب تک مریم اور شہبازکی لڑائی ختم نہیں ہوتی وہ اے پی سی میں جا کرکیا کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اس وقت کوئی سیاسی رول نہیں ہے،بلاول بھٹو اور شہباز شریف مل کر بھی ایک شادی ہال میں جلسہ نہیں کر سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس پیپلز پارٹی کو ہم جانتے ہیں وہ کبھی چاروں صوبوں کی زنجیر ہوا کرتی تھی، آج حالت یہ ہے کہ آصف زرداری کو اپنے پیشی پر راولپنڈی میں لوگ نہیں مل رہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کروڑوں روپے خرچ کر کےسندھ سے لوگ راولپنڈی لا رہے ہیں۔

نوازشریف کیخلاف مقدمات کی سماعت میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی آتی ہے تو پھرپوری کی پوری اسمبلی وزیراعلیٰ کی امیدوار ہے، اگرعثمان بزدار وزیراعلیٰ بن گئے ہیں پھر تو کوئی بھی وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شراب کے لائسنس میں عثمان بزدار کو بلا کر وزیراعلیٰ کےعہدے کی تضحیک کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےعہدے کی اس طرح تضحیک نہیں کرنی چاہیے، اداروں کومضبوط کرنا چاہیے ، وزیراعلیٰ آفس بھی ایک ادارہ ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بہت کام کیا ہے، چیئرمین نیب کو تجویز ہے کہ جب نیب کسی کو بلائےتو ترجمان میڈیا میں آ کر تفصیلات بھی بتائے۔

نواز شریف کو سزا کم ملی،مریم کے والد نے سزا کاٹی نہیں: فواد چودھری

فواد چوہدری نے کہا کہ جو کیسز نیب سے میڈیا کوجاتے ہیں اس پر نیب کو میڈیا کو بریف بھی  کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جو کر رہے ہیں وہ بلیک میلنگ کی سیاست نہیں، تمام سیاست کرنے والوں کے اپنے اپنےمفادات ہوتے ہیں، پرویزالٰہی  پرانے سیاستدان ہیں، وہ اپنی سیاست کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں