لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج منصوبے شروع کرنے کی منظوری

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائے جائیں گے اور ذخیرہ کیے گئے پانی کو ہارٹیکلچر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک بنایا گیا ہے جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیرک کالونی سے گلشن راوی تک نئی سیوریج لائن بھی بچھائی جائے گی، منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب: تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ لاہور میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ واساز کے بزنس پلان تیار کر لیے گئے ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام منصوبے کو جلد شروع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں