چولستان سے پکڑے گئے 5 نایاب ہرن برآمد، تین ملزمان گرفتار


رحیم یار خان: رحیم یار خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی  کرتے ہوئے چولستان سے پکڑے گئے 5 نایاب ہرن برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق وائلڈ لائف اہلکاروں نے چولستانی علاقے 111 ون ایل میں کارروائی کے دوران ایک ڈیرے میں چھپائے گئے پانچ نایاب نسل کے چنگارہ ہرن برآمد کر لیے گئے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق چھاپے کے دوران  نایاب ہرنوں کے شکار اور خریدوفروخت میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا۔

متعلقہ حکام کے مطابق  برآمد کیے گیے ہرنون کو وائلڈ لائف پارک منتقل کر دیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چکوال میں اسمگل کیے جانے والے ہرن پکڑے گئے

خیال رہے کہ 20 مئی کو  سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سامارو موڑ پر ایک گاڑی کی چیکنگ کے دوران نایاب نسل کے 19 ہرنوں کو بازیاب کرایا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ہرنوں کو غیر قانونی طور پر حیدرآباد لے جایا جا رہا تھا تاکہ انہیں فروخت کرکے رقم وصول کی جا سکے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران جنگلی حیات کے تین اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا تھا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ جنگلی حیات کے اسمگلرز بازیاب کرائے جانے والے ایک ہرن کو مبلغ 20 ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں جب کہ ہرن کی جوڑی کے لیے 40 ہزار روپے کی رقم وصول کی جاتی ہے۔

ذرائع  نے بتایا تھا کہ اسمگل کیے جانے والے جانوروں و پرندوں کو سب سے زیادہ کراچی و حیدرآباد میں فروخت کیا جاتا ہے اور وہاں سے انہیں ملک کے دیگر شہروں میں بھی بیچ دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں