پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، خواجہ آصف



لاہور: رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹیوں میں دھڑے ہونا نئی بات نہیں،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، میں دھڑے بازی کا خلاف نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں اپنا اپنا مقام ہے،ان کے قائد بھی نوازشریف ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ جمہوریت کی اساس ہے، پچھلے2 سال میں حکومت نےصرف ناکامی دکھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرداراخترمینگل کےخاندان کا پاکستانی سیاست میں اہم مقام ہے،انہوں  نے2 سال تک حکومت کےساتھ چلنےکی کوشش کی جبکہ ق لیگ کی بھی حکومت سےناراضگی چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے دور میں بلوچستان میں ڈاکٹرمالک کی حکومت برقرار رہتی تواچھا ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بےشک مدت پوری کرے لیکن نیا بندہ لائیں جو پرفارم کرے، میں نے تجویز دی تھی کہ 4 یا 6 ماہ کیلئے قومی حکومت بنائیں جو مسائل حل کرسکے۔


متعلقہ خبریں