آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

Posted by HUM News on Tuesday, June 9, 2020

کابل/ اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

اس دورے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان کے افغانستا ن کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں افغان مفاہمتی امن عمل، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس ملاقات کا پس منظر افغان مفاہمتی عمل ہے جو اگلے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔

افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی سرحد پر آہنی باڑ اور بارڈر کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے اس ملاقات سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ زلمے خلیل زاد نے بھی چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز  ملاقات کی تھی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کےلیے محمد صادق کو نمائندہ خصوصی تعینات کیا تھا۔


متعلقہ خبریں