جماعت اسلامی کی حکومت کو تعاون کی پیشکش

اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے حکومت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں پاکستانی ورکرز پھنسے ہوئے ہیں جو انسانی مسئلہ ہے۔

قومی اسمبلی: اپوزیشن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فلائٹس کے کرایوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کیا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قرنطینہ میں ورکروں سے چار ہزار روپے یومیہ وصول کیا جاتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم وینٹی لیٹرز کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے تو سیاست ہو گی۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ کا آغاز

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بھی حزب اختلافات کے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

قومی اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے استفسار کیا کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومتی سطح پر کیا اقدامات کیے جارہے ہیں؟۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تجویز دی کہ دیگر ایئرلائنزکے جہاز لے کران کی واپسی کا بندوبست کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے اجلاس میں مؤقف اپنایا کہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگرممالک میں ہزاروں پاکستانی بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معید یوسف

سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں اس وقت ہزاروں پاکستانی قونصل خانوں کے باہربیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں