عالمی وبا کوروناوائرس سے جہاں دیگر کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہاں ہالی وڈ کی سنیما انڈسٹری کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
جیمزبانڈ، ونڈر وومن اور ایونجرز سمیت بڑے بڑے جاسوس اور سپر ہیروز کورونا کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔ ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیزکورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
کورونا کی وجہ سے سب سے بڑا جھٹکا لگا دنیا کے سب سے بڑے جاسوس جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون کو جن کی فلم ’نوٹائم ٹو ڈائی‘ کو اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب شائقین اب نومبر میں جیمز بانڈ کو ایکشن میں دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز منسوخ
فلم ونڈر وومن 1984 ، کا سیکوئل جون میں ریلیز ہونا تھا لیکن مہلک وبا کی وجہ سے ریلیز کو اگست تک موخر کر دیا گیا ہے۔ اب یہ فلم اگست میں ریلیز ہوگی یا اور آگے جائے گی، اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
پیٹی جنکیس کی ہدایت کاری میں بن نے والی فلم’ونڈر ویمن5‘غیر معمولی طاقتوں کی مالک لڑکی کی کہانی ہے جو 2017 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ”ونڈر ویمن“ کا سیکوئل ہے۔
ہالی وڈ کی فلم بلیک وڈو بھی یکم مئی کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب فلم اس سال اب نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔ ہالی وڈ کی ایک اور سیکوئل ” اے کوائٹ پلیس ٹو‘کی ریلیز بھی کورونا کی نذر ہوگئی ہے۔ ہالی وڈ کی اس ہارر فلم کو مارچ میں ریلیز ہونا تھا لیکن اب اس فلم کی ریلیز ستمبر میں فائنل کی گئی ہے۔
گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 بھی کورونا کے آگے بے بس ہوگئی۔ اس فلم کی ریلیز کیلئے مئی کے مہینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب اس کی ریلیز2021 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔