کراچی: کراچی میں چینی قونصل خانہ کی جانب سے بلوچستان کے مستحق افراد میں اشیاء خوردو نوش اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔
چینی قونصل خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اشیاء 150 خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ یہ اشیاء رمضان شروع ہونے سے ایک دن قبل تقسیم کی گئیں۔
چینی قونصل خانے کے مطابق تقسیم کی گئی اشیاء ضروریہ سے پانچ سے دس ممبران کے خاندان کا ایک مہینے کا خرچہ آرام سے نکل پائے گا۔
کراچی میں واقع چینی قونصل خانے کے مطابق یہ اشیاِء بلوچستان کے مستحق افراد میں جذبہ خیرسگالی کے طور پر تقسیم کی گئیں۔
چینی قونصل خانے نے ماضی میں بھی جذبہ خیرسگالی کے طور پر بلوچستان کے لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیے ہیں۔
