اسلام آباد انتظامیہ نے لاک ڈاوَن میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا وبا کے خدشے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاوَن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تفریحی مقامات اور پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کے گراوَنڈز پرپابندی برقرار رہے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ کا پارکس اورمارگلہ کی پہاڑیوں پر بنے ٹریلزکو کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس اورٹریلز پر آنے والے افراد کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا کہا ہے۔


متعلقہ خبریں