اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان اور اطلاعات ونشریات کے نئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہرکوہاٹ سے ہے اور وہ معروف شاعر احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔
شبلی فراز صوبہ خیبر پختونخواہ سے 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کی جنرل نشست کے ٹکٹ پرسینیٹر منتخب ہوئے
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے 1994 میں ڈی لاس اینڈس یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشن میں ماسٹرز کیا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے بینکرہیں۔ شبلی فراز پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بھی رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شبلی فرازوزیراطلاعات ونشریات اور عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی تعینات
شبلی فراز نے 2002 میں کوہاٹ سے میئر کا الیکشن بھی لڑا۔ شبلی فراز 2015 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ اگست 2018 میں شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان بنے۔شبلی فراز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین بھی ہیں۔