شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک شہید


اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرگ سے پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 سالہ شہید لانس نائیک کا تعلق خیبرکےعلاقہ جمرودسےتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کوئیک رسپانس فورس نے فوری کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئیک رسپانس فورس نےعلاقےکامحاصرہ کرلیا اور دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سےلانس نائیک ارشادخان شہید ہوگئے۔


متعلقہ خبریں