نئے کورونا کیسز سے سخت پریشان ہوں، مراد علی شاہ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنا انتہائی پریشان کن ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سخت پریشان ہوں،صورتحال کہاں جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں 11 یونین کونسل سیل کرائے ہیں۔ موجودہ صورت حال پریشان کن ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: شرقی و وسطی میں زیادہ کورونا متاثرین ہیں،ڈی جی ہیلتھ

مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھارہے ہیں تو کیسز بھی زیادہ آرہے ہیں۔ عوام کو محتاط ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں بہت زیادہ محتاط ہوگیاہوں۔ میں عوام کے لیے محتاط ہوا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی کے ضلع جنوبی کے کچھ حصوں کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں