ٹائیگر فورس کےنام پر ایشو نہیں بنانا چاہیے، گورنر پنجاب

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے نام پر ایشو نہیں بنانا چاہیے۔

ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے مستحقین میں راشن کی فراہمی جاری ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے ذریعے گھروں تک سامان پہنچایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ایف اے ٹی ایف نے اپنے تمام طے شدہ اجلاس ملتوی کردیے

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو مالی امداد آج سے فراہم کی جائے گی۔

احساس پروگرام کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر کا اس بابت کہنا ہے کہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مستحقین تک امداد پہنچانے کے عمل میں تیزی لانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے پلان ترتیب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کو مذہب و مسلک کے ساتھ جوڑا نہیں جاسکتا، اسدقیصر

معاون خصوصی نوجوانان  عثمان ڈار نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کچھ روز میں ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کرے گی۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ احساس اسکور کارڈ کے معیار پر پورا اترنے والوں کی فوری مدد ممکن ہو سکے گی۔


متعلقہ خبریں