اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کےدیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نہیں بلکہ کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھیں، آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے۔
نون لیگ کی دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے۔۔۔ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھیں اور ٹھٹھے لگائیں۔ آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2020
اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے شہباز شریف کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن رہیں۔