اسلام آباد میں فارمیسی پر چھاپہ: ماسک، سینی ٹائزرز برآمد


اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں واقعہ فارمیسی پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر ذخیرہ کیے گئے فیس ماسک اور سینی ٹائزرز برآمد کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فارمیسی میں موجود شخص کو بھی گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دکاندار کو تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے اسلام آباد میں واقع میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز سے فیس ماسک غائب کردیے ہیں۔ میڈیکل اسٹور مالکان نے ساتھ ہی سینی ٹائزرز کی قیمتیں بھی تین گناہ بڑھادی ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ ماسک غائب کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں