کورونا وائرس: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دلہن کے والد پر مقدمہ درج


لیہ: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر لگائی گئی دفعہ 144  کی خلاف ورزی پر لیہ پولیس نے دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دفعہ 144  کی خلاف ورزی پر پولیس نے لیہ کے علاقے چک نمبر 374 ٹی ڈی اے میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ٹینٹ وغیرہ اکھڑوا کر شادی کی تقریب بھی رکوادی۔

پولیس نے تقریب ختم کروا  کرواکر دلہن کے والد جاوید احمد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت کہیں بھی 4 سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں