اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور جلد عوام سے مخاطب ہوں گا۔
انہوں نے عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے۔ احتیاط لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں
میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس کےتدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں اور جلد آپ سے مخاطب ہوں گا۔ عوام کو میری نصیحت ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ احتیاط اگرچہ لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2020
وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطرات سے پوری طرح آگاہ اور چوکنا ہیں اور اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے مناسب انتظامات کر چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہا اور دنیا میں بہترین قرار دیا۔
ہم خطرات سے پوری طرح آگاہ اور چوکنے ہیں اور اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی کیلئے مناسب انتظامات کرچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے اس حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے اور انہیں دنیا میں بہترین قرار دیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2020
مزید پڑھیں پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہو گئی