وہاڑی: غیرت کے نام پر بیٹی قتل، والدہ زخمی

زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

وہاڑی: نواحی علاقہ لڈن میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل جب کہ والدہ کو زخمی کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھتیجی کو مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ اسے بچانے کے لیے آنے والی اس کی ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب : ایک سال کے دوران  234 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا انکشاف

پولیس تھانہ لڈن نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے چند ماہ قبل پاکستان میں غیرت کے نام پر ایک ہی دن میں چھ افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

غیرت کے نام پر یہ قتل سندھ کے دو شہروں ٹھٹھہ، سیہون اور خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پیش آئے تھے۔


متعلقہ خبریں