صبا قمر کی فلم میں جان ریمبو بھی اِن


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو کی انٹری ہوئی ہے۔

جے بی فلمز اور ماسٹر مائنڈ فلمز کے بینر تلے بننے والی ’ گھبرانا نہیں ہے‘ میں بطور پروڈیوسر خدمات جمیل بیگ اور حسن ضیاء نے انجام دی ہیں۔

’گھبرانا نہیں ہے‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔

’گھبرانا نہیں ہے‘ کو رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

خیال رہےکہ یہ فلم زاہد حامد کی ڈیبیو فلم ہے جب کہ سید جبران بھی اس فلم کے ذریوے پہلی مرتبہ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

’گھبرانا نہیں ہے‘ کا نام وزیراعظم عمران خان کے مشہور زمانہ جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ ہر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کو ہمسفر کی تلاش

فلم کی مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا قمر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مشہور نام ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی گانے پر دوران سفر ان کے رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

#SabaQamar having a great time in #Istanbul ?❤ #Naagin #SabaQamarZaman #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

سیاہ لباس زیب تن کیے اداکارہ کی یہ ویڈیو ترکی میں دوران سفر بنائی گئی تھی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں