ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،13 سالہ بچی زخمی

ایل او سی: بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت چار شہری شہید

اسلام آباد: بھارتی افواج نے حسب معمول ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک 13 سالہ بچی زخمی ہوگئی ہے جسے علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارت کو امریکی اسلحے کی فروخت خطے کے استحکام پر اثرات مرتب کرے گی، ترجمان

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی افواج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچی زخمی ہوگئی ہے۔ زخمی بچی کو علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولہ لگنے سے 13 سال کی بچی زخمی ہوئی ہے۔

بھارتی افواج تسلسل کے ساتھ  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاجواز فائرنگ کرتی ہیں بلکہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بھی بناتی ہیں جس کے نتیجے میں معصوم و بے گناہ افراد اپنی جانوں سے جاتے ہیں اور یا پھر زخمی ہوتے ہیں۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید، خاتون زخمی

پاکستان مسلسل اس ننگی جارحیت پر نہ صرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتا آیا ہے بلکہ بھارتی سفارتخانے کے افسران کو بھی طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز نہیں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں