کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا واضح اضافہ ہوگیا۔
ہم نیوز کے مطابق 550 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 91 ہزار 550 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں منفی زون میں بند
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 78 ہزار 490 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا اور یہ 154.90 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح اسٹاک ایکسچینج میں آج 93 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔