تھکاوٹ میں کیا کھائیں؟

تھکاوٹ میں کیا کھائیں؟

فائل فوٹو


آپ کا چہرہ اور جلد کا رنگ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کتنے تھکے ہوئے ہیں۔ تھکی ہوئی آنکھیں اور اس کے گرد سیاہ حلقے بھی تھکاوٹ کی عکاس ہیں۔ مکمل اور پرسکون نیند لینے سے یہ مسائل حل ہو سکے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس آرام کے لیے وقت نہیں تو ان مسائل کو خوراک سے حل کیا جاسکتا ہے۔

سبز چائے

سبز چائے کے استعمال آپ نوجوانی جیسے خوبصورتی دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ گرین ٹی میں پولیفینول کے ذرات جلد کے خلیوں کو دوبارہ متحرک کرتے ہیں، آپ کی جلد میں جوانی کی چمک کو واپس لاتے ہیں اور جھریاں کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

سالمن مچھلی کا استعمال

سالمن مچھلی میں صحت مند غذائی اجزا بہت بڑی مقدار موجود ہے جو جلد کی جلن کو کم کرکے اس کی حالت کو بہتر بناتی ہے۔ جلد کو ہموار اور ہائیڈریٹڈ جلد کو فروغ دیتی ہے۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا جلد میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں جس سے جلد صحت مند اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

زیادہ پانی پئیں

ہماری جلد ہر وقت ہائیڈریٹ رہتی ہے اور سادہ پانی کا استعمال اچھی اور صحت مند جلد کے حصول میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ جب آپ ہائیڈریٹ ہوجاتے ہیں تو آپ کی جلد زیادہ جوان اور تازہ دکھائی دیتی ہے۔ یہ ایک بنیادی تصور ہے جسے ہر ایک کو معلوم ہونا چاہئے۔

اخروٹ اور بادام

بادام میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے۔ تقریباً 30 گرام بادام انسانی جسم کی ایک دن کی 70 فیصد ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ اخروٹ میں بھی اومیگا3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے مالا مال ہے۔ روزانہ اخروٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے جلد پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

پالک

وٹامن اے اور سی سے مالا مال سبزی پالک جھریاں ختم کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ پالک فضائی آلودگی سے جسم میں پیدا ہونے والی گندگی کو بھی ختم کردیتی ہے۔


متعلقہ خبریں