اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اگلی جوڑی؟

 اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اگلی جوڑی؟

اسلام آباد: معروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

گزشتہ برس انٹرٹینمنٹ انڈسٹری  کی بہت سی شخصیات رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں، ان میں سے کئی شادیاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہیں۔

رواں برس بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کی امید ہے اور ذرائع ہم نیوز کے مطابق 2020 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی پہلی جوڑی اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی ہو گی۔

سوشل میڈیا پر عمیر جسوال اور ثنا جاوید کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں مگر جوڑے نے باضابطہ طور پر تاحال اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

ہم ٹی وی کے ڈرامے ’ذرا یاد کر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کی جسوال برادران سے دوستی ہمیشہ سے خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اس بار کچھ دوستی سے بڑھ کر دیکھا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Thankyou for all the lovely Birthday Wishes. Still cutting cakes . ? Abb thordi diet ker lain . ?

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on

ثنا جاوید نے عمیر جسوال کی سالگرہ پر ان کے لیے اسپورٹس بائیک تھیم کا ایک کیک بھیجا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی یہ جوڑی ہمیشہ سے اپنی دوستی کے بارے میں خاموش ہی رہی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس یہ دونوں ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ہو جائیں گے۔

گزشتہ برس ثنا جاوید اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی نزدیکیوں کی خبریں بھی زبان زدعام تھیں مگر اس بارے میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی تھی۔


متعلقہ خبریں