عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

دبئی: امریکہ اورایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1596.30 ڈالر ہے جبکہ خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے سے 63.34 ڈالر فی بیرل ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے ہوا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت  2 ڈالر 4 سینٹس کے اضافے کے بعد قیمت 70 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 55 سینٹس کا اضافے کے بعد قیمت 64 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہو گئی تھی۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا تھا، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 465 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

کورین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔


متعلقہ خبریں